News Views Events

چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز کی سربراہی میں وفد اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کر رہا ہے

اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ایک حملے میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا۔فوزیہ ناز نے وطن کے دفاع کے لیے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ نے اللہ پاک آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ موت تو بر حق ہے لیکن ایسی موت نصیب سے ملتی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کی والدہ شدید غمزدہ تھیں اور اپنے جواں سال بیٹے کی یادیں دہراتے ہوئے زار و قطار روتی رہیں، وفد نے اُنہیں تسلی دیتے ہوئے کہا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ شہیدوں کو مردہ نہ کہو، وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے ہاں رزق پاتے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ ماؤں کے بیٹے جب وطن پر قربان ہوتے ہیں تو پوری قوم کی مائیں سکون سے سوتی ہیں، لیکن ماں کا دکھ تو ناقابلِ بیان ہوتا ہے۔

 

بعد ازاں وفد کی ملاقات شہید کی بیوہ اور دو کمسن بیٹیوں سے بھی کروائی گئی۔ بچیاں بار بار اپنے بابا کو پکارتی رہیں جس سے فضا مزید غمزدہ ہو گئی۔ شہید کی اہلیہ نے وفد کو بتایا کہ وہ خود اپنے شوہر کی میت لے کر راولپنڈی آئیں، اور وہ سفر ان کی زندگی کا سب سے بھیانک سفر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مصطفی ملک کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت،چوہدری شجاعت حسین نے بھی ٹیلی فون پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.