بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں فریقوں کو مارکیٹ کنیکٹوٹی اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت کو بہتر بنانا چاہیے، اور فنانس، نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت، سمندری اور ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ عوامی تبادلے کو وسعت دینے، اور افرادی عملے کے تبادلے کو فروغ دینے اور خوراک، زراعت، غربت میں کمی اور صحت سمیت لوگوں کی روزی روٹی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ عالمی یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے موجودہ اقدامات کے عروج نے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ خطرات اور چیلنجز کے پیش نظر اتحاد اور تعاون ہی صحیح راستہ ہے۔ چین انڈونیشیا اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ روح کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، تین گلوبل انیشیٹو کو فعال طور پر نافذ کرنے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت پر عمل پیرا ہونے، ایک مساوی اور منظم کثیر القطبی دنیا اور سب کے لیے فائدہ مند اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے، مشترکہ مفادات کی سختی سے حفاظت کرنے اور علاقائی وعالمی امن، استحکام اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- ملکی زرمبادلہ ذخائر میں سوا تین کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
- گولہ بارود کی کمی کے بعد امریکا کا کم قیمت ڈرون شکن میزائل تیار کرنے کا فیصلہ
- ڈاکٹر محمد امجد پاکستان مسلم لیگ کے مشیر برائے ابلاغِ عامہ مقرر، سنٹرل میڈیا سیل فعال
- ایران امریکا جنگ میں ٹھہراؤ کی خبریں، پی ایس ایکس میں آج بھی کاروبار کا مثبت دن
- رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ماہ میں 5438 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
- سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
- جاپان کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
- جاپان کے دفاعی وائٹ پیپر پر عالمی برادری کی شدید تنقید، چینی میڈیا
- فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ، ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 میں جدید طبی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی