بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں سے ، اپریل میں ، زیادہ تر صنعتوں اور مصنوعات کی لاجسٹکس کی طلب میں اضافہ برقرار رہا ، خاص طور پر سازوسامان مینوفیکچرنگ لاجسٹکس کی طلب کی ترقی کی شرح 9.8 فیصد تک پہنچ گئی ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ جنوری سے اپریل تک ، اداروں اور شہریوں کے مجموعی لاجسٹکس حجم میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔جنوری سے اپریل تک لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 4.4 ٹریلین یوآن رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 4.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
Trending
- مائیکل جیکسن کا 2700 ایکڑ کا نَورلینڈ، ذاتی چڑیا گھر اور تھیم پارک
- عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- بے نظیر کو چہرہ دکھانے کے دعویدار آج اپنے حلقے کے زندہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ایم کیو ایم
- پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے شکست دے دی
- نیہا ککڑ کا سنیدھی چوہان کو جواب، ریئلٹی شوز فیک کہنے پر کیا کہا؟
- آٹو پالیسی، نئی انرجی گاڑیوں پر بڑے ٹیکس ریلیف کی منظوری
- کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بہیوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا