بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار چڑھاؤ پر نظر ڈالیں تو سب سے اہم انکشاف یہ ہے کہ مساوی احترام دو طرفہ تبادلوں کی بنیاد ہے اور بات چیت اور تعاون ہی واحد درست انتخاب ہے۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے بعد چین نے دونوں فریقوں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر سنجیدگی اور سختی سے عمل کیا ہے۔ تاہم، یہ امر افسوسناک ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بے بنیاد منفی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھاہے، جس سے چین کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ڈیوڈ پاؤنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ صدر شی جن پھنگ کا بہت احترام کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے لیے مثبت اور تعمیری تبادلے کو برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔ چین میں سفیر کی حیثیت سے، وہ باہمی احترام اور دوطرفہ تعلقات کی بنیاد پر چینی فریق کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔
Trending
- جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
- ہالی ووڈ کی پہلی اے آئی اداکارہ کا انٹرویو، آڈیشن میں اداکاری ہی نہ کر سکیں
- انجنیئر مطیع اللہ خان پاکستان مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا و انفارمیشن تعینات
- یو ایس اوپن: عالمی نمبر ایک ریباکینا اور دفاعی چیمپئن سبالینکا فائنل میں آمنے سامنے
- سائنسدان نے دریافت کی گئی کیڑوں کی نئی نسل کا نام ’ٹیلر سوئفٹ‘ کے نام پر رکھ دیا
- عوام کو حقیقی ریلیف کیلئے مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے،شفقت محمود
- ویمنز ایشیا کپ: پاکستان شکست کا بدلہ لینے، سری لنکا دوبارہ فائنل کھیلنے کیلیے بےتاب
- شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریونج ڈریس‘ نیلامی کے لیے تیار، کتنے میں فروخت ہونے کا امکان؟
- ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز
- مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام