لاہور: سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند چوٹیاں فتح کی ہیں۔
اشرف سدپارہ اس سے قبل پاکستان کی چاروں بڑی چوٹیوں کو کامیابی سے سر کر چکے ہیں، اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام چاروں چوٹیاں بغیر آکسیجن کے سر کی ہیں: کے ٹو (8611 میٹر) گاشر برم I (8080 میٹر) براڈ پیک (8051 میٹر) گاشر برم II (8035 میٹر)اشرف سدپارہ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر میں نہ صرف اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں بلکہ سوئی گیس سپورٹس سیل کے ایک متحرک اور فعال کھلاڑی کی حیثیت سے ادارے کی عزت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
اس اہم موقع پر سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں فلیگ سرمنی کا انعقاد کیا گیا اور مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، ڈی ایم ڈی (سروسز) فیصل اقبال، ڈی ایم ڈی (آپریشنز) ارباب ثاقب، صدر اسپورٹس سیل امتیاز محمود اور دیگر اعلیٰ افسران نے اُنہیں بھرپور انداز میں اور دعاوں کے ساتھ روانہ کیا۔ اس موقع پر صدر سپورٹس سیل نے کہا:”اشرف سدپارہ نہ صرف سوئی ناردن بلکہ پاکستان کا سرمایہ ہیں۔ ہم اُن کی کامیابی اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔”نانگا پربت، جسے “killer mountain” بھی کہا جاتا ہے، دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی ہےاور تکنیکی اعتبار سے مشکل ترین چوٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اشرف سدپارہ کی یہ مہم صرف ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ سوئی ناردن گیس کے جھنڈے کو دنیا کی بلند چوٹیوں پر لہرانے کا عزم بھی ہے۔سوئی ناردرن اُن کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے اور دعا گو ہے کہ وہ کامیابی کے ساتھ واپس لوٹ کر ادارے اور ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔
Trending
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر
- 18 ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- چین نے ہمیشہ چین-بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے، چینی صدر