اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کی فضائی حدود کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسرائیل نے تہران کے شہریوں کو “فوری انخلا” کا ہنگامی نوٹس جاری کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس وقت ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اسٹیشنوں کی براہ راست نشریات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے کہا کہ شمال مغربی تہران میں اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے تین امدادی کارکن جاں بحق ہو گئے ہیں۔
16 تاریخ کی رات ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے ’’ وعدہ صادق 3 آپریشن میں حملوں کا نوواں دور شروع ہو گیا ہے۔ اب تک ایران مختلف اسرائیلی اہداف کے خلاف 545 ڈرون آپریشن کر چکا ہے۔ اسرائیل کے سب سے بڑے ریفائنری آپریٹر بازن گروپ نے کہا ہے کہ حیفہ بے میں ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کی وجہ سے ریفائنری اور اس کے ماتحت اداروں کی تمام تنصیبات بند کردی گئی ہیں۔ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بحرین، ترکی، الجزائر، سعودی عرب، سوڈان، عراق، عمان، قطر اور کویت سمیت 21 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے 16 جون کو ایک مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافےاور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ، جو جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا میں موجود تھے، کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انہیں جلد از جلد واشنگٹن واپس جانا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر حملے کیے ۔
Trending
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا