بیجنگ :وسطی ایشیائی ممالک کی شخصیات نے دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر کی بہت تعریف کی اور ان کا یقین ہے کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک "چین-وسطی ایشیا روح” کو آگے بڑھائیں گے اور چین-وسطی ایشیا تعاون میں نئی کامیابیوں کو مسلسل فروغ دیں گے۔ قازقستان سینٹر فار چائنا اینڈ سنٹرل ایشیا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر روسلان ایزیموف کا خیال ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اپنی تقریر میں "چین-وسطی ایشیا کی روح” کی تجویز چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت ہے۔ وسطی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان نے سربراہی اجلاس میں مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر مشترکہ طور پر دستخط کیے جس سے چین وسطی ایشیا میکانزم میں تعاون کی سطح کو مزید فروغ ملے گا۔ تاجکستانی سیاست دانوں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیفولو صفروف نے کہا کہ مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کا معاہدہ سنگ میل کی اہمیت کا حامل ہے اورچین وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی اسٹریٹجک بلندی پر مستقبل میں تعاون کی سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ کے وافر ثمرات نے بین الاقوامی برادری کے سامنے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان گہرے تعاون کے نئے امکانات ظاہر کئے اور صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ اہم تصورات نے عالمی خوشحالی اور استحکام کو مضبوط قوت محرکہ فراہم کی ہے۔ جرمنی میں کیئل انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی اقتصادیات کے ڈائریکٹر مورٹز شولرک نے کہا کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو متعلقہ مسائل پر مل کر کام کرنا اور اقتصادی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کا مشترکہ حل تلاش کرنا، نہ صرف چین اور وسطی ایشیائی ممالک کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے مفاد میں بھی ہے۔
Trending
- پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے، اس سے پلیئرز پول بڑھے گا؛ سکندر رضا
- ’’ میں نہیں بدلی‘‘ معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی
- کپتان محمد رضوان نے مسلسل 7 میچز میں راولپنڈیز کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی
- دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری خوشخبری سنا دی، مداح خوشی سے نہال
- اٹک: کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
- پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
- پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 208 رنز کا ہدف
- چین میں نئی کھپت سے نئے منافع کا آغاذ
- سندھ حکومت کا کراچی اور سکھر کے بعد ایک اور شہر میں پنک اسکوٹیز مفت تقسیم کرنے کا اعلان
- پی آئی اے 55 ہزار عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچائے گی، کل سے روانگی کا آغاز، شیڈول جاری