جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کےکل رکنی اجلاس میں مارشل لاء کے قانون میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم شدہ قانون کے مطابق مارشل لاء کے اعلان کے بعد فوج اور پولیس سمیت کسی ادارے کو بھی قومی اسمبلی کے ممبران اور ملازمین کے داخلے اور اخراج میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی، اور فوجی اور پولیس اہلکار قومی اسمبلی کی درخواست یا اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اس کے علاوہ ترمیم شدہ قانون میں جنوبی کوریا کے صدر سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مارشل لاء کا آغازکرتے وقت اور مشاورت کے لیے کونسل آف اسٹیٹ کا اجلاس بلاتے وقت اجلاس کے منٹس ریکارڈ کروائیں اور قومی اسمبلی کو مطلع کرتے وقت متعلقہ مواد پیش کریں۔
جنوبی کوریا کی رائے عامہ کا ماننا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دوبارہ ایسی صورت حال سے بچنا ہے جیسی گزشتہ سال کے آخر میں پیش آئی تھی، جب جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء نافذ کیا ، اور فوج اور پولیس اہلکاروں نے قومی اسمبلی میں گھس کر قومی اسمبلی کے ممبران کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی تھی۔
Trending
- ویمنز ایشیا کپ کا آغاز آج تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا
- اشتیاق احمد کے جاسوسی ناول پر بنی فلم ’’آئی جے‘‘ کا ٹریلر جاری
- سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ؛ پاکستانی ذخائر کی مالیت 392 ارب روپے بڑھ گئی
- خیبر؛ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 بے ہوش
- باب وولمر نے محمد آصف کے بارے میں کیا پیشگوئی کی تھی؟ رمیز راجا کا انکشاف
- وہ بھارتی اداکارہ جو شوہر کے تشدد کے نشانات چھپانے کیلیے بھاری میک اپ کرتی تھیں
- پاکستانی آئل ریفائنریز اپ گریڈیشن پالیسی کے تحت معاہدوں پر دستخط کے لیے تیار
- پمز سانحہ؛ چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- انگلینڈ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار
- 47 ویں سال گرہ پر مبہم سوشل میڈیا؛ ہالی ووڈ اداکار کے انتقال کی خبر گرم ہوگئی