بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے حصول میں مشترکہ مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا فعال طور پر جواب دینے کے لیے افعان عبوری حکومت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ افغانستان کے حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین افغانستان سفارتی تعلقات میں کبھی خلل نہیں پڑا۔ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغانستان کو عالمی برادری سے خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔
Trending
- انٹرنیشنل اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سی چھوان میں میاں ژو نیو ایئر پینٹنگ ولیج کا دورہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- بین الاقوامی اسٹریمرز اور انفلوئنسرز کا سان شنگ ڈوئی میوزیم کا دورہ
- سانائے تاکائچی کی اقوامِ متحدہ کے چارٹر میں “دشمن ممالک کی شق” ہٹانے کی اپیل پر چینی وزارتِ خارجہ کا ردعمل
- گلوبل گورننس فورم (شیونگ آن) 2026 اکتوبر کے آخر میں منعقد ہوگا
- چینی صدر شی جن پھنگ ایک شاندار رہنما ہیں، ایلون مسک
- پی ٹی آئی کو کسی صورت اسلام آباد میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطا تارڑ
- چینی صدر امریکہ کے سرکاری دورے کے لیے بیجنگ سے روانہ
- ایشین گیمز: بھارتی ایم ایم اے فائٹر کا شکست تسلیم کرنے سے انکار
- زرِمبادلہ ذخائر پاکستان کے معاشی منظرنامے کو سہارا دے رہے ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک