بیجنگ :حال ہی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تنظیم کے ذمہ داران کے ذریعے چائنا نیشنل تھیٹر کے فرسٹ کلاس اداکار یو ؤ بن چھانگ کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ 92 سال کی عمر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممبر بنے ہیں۔ آپ طویل عرصے سے پارٹی ممبر بننے کے خواہش مند رہے ہیں جو کہ بہت متاثرکن ہے۔مجھے امید ہے کہ آپ ایک پارٹی ممبر کے قائدانہ اور مثالی کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنی کارکنوں کو ایک طاقتور ثقافتی ملک کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیں گے۔معروف چینی اداکار یوؤ بن چھانگ 1933 میں پیدا ہوئے اور 70 سال سے زیادہ عرصے سے فنی کیریئر میں مصروف عمل رہے ہیں۔ 2024 میں انہیں 32 ویں چائنا ٹی وی گولڈن ایگل ایوارڈ میں چائنا فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
Trending
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
- ویرات کوہلی کی نجی ملاقات خفیہ نہ رہ سکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- راولپنڈی؛ خون سفید، جھگڑے کے دوران بڑے کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی
- ’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیا
- فورسز کا آپریشن شعبان جاری، ، مزید 3 خوارج ہلاک مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی
- ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: پیٹن اور ہیلیووارا نے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل
- Karachi Weather: Partly Cloudy Skies, Strong Winds and Light Drizzle Expected
- جمہوریہ چیک کی لندا نوسکوا ومبلڈن لیڈیز سنگلز کی چیمپئن بن گئیں