بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایرانی جوہری معاملے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چین کے خیالات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین ایران کے اعلیٰ رہنماؤں کے ان وعدوں کو اہمیت دیتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں کرے گا لیکن ساتھ ہی چین ’’جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے‘‘کے ایک فریق کے طور پر جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا بھی احترام کرتا ہے۔ اس بنیاد پر، متعلقہ فریق ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے ایک نئے بین الاقوامی معاہدے پر بات چیت کو تیز کر سکتے ہیں اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی کڑی نگرانی میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ وہ اس بات پر زور دینا چاہیں گے کہ امن کا راستہ ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے اور تاریخ تمام فریقوں کے اخلاص خود اظہار کر دے گی ۔وانگ ای نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع کو نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ جنگ ایرانی جوہری مسئلے کو حل نہیں کر سکتی بلکہ اس سے بڑے تنازعات جنم ل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایک خودمختار ملک کی ایٹمی تنصیبات پر بمباری نے ایک بری مثال قائم کی ہے۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرق وسطیٰ کے مسئلے یعنی مسئلہ فلسطین سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کا سلسلہ جاری نہیں رہنا چاہیے، مسئلہ فلسطین کو دوبارہ پس پشت نہیں ڈالنا چاہئیے ، عرب قوم کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہیے اور عالم اسلام کی انصاف پسند آوازوں کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں افراتفری سے نکلنے کا واحد حقیقی راستہ "دو ریاستی حل” ہے اور عالمی برادری کو اس مقصد کے لیے مزید عملی اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
Trending
- انمول پنکی کے خواتین سمیت 7 قریبی ساتھی کون ہیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی
- فیفا ورلڈکپ: امریکا میں کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی پر سوالات اٹھنے لگے
- طلاق کے باوجود ’سنگل مدر‘ نہیں، ایشا دیول نے وضاحت کر دی
- تیل، گیس کی تلاش اور ذخائر کے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی
- انمول پنکی کے خلاف منشیات اور قتل کے مقدمات میں پیش رفت
- وفاقی وزیر بحری امور سے سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی
- فلم ’پیڈی‘ سے جھانوی کپور کے متنازع مناظر ہٹا دیے گئے، ہدایتکار کا اعتراف
- پاکستان میں82 فیصد صارفین خریداری کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنٹس پر بھروسہ کرتے ہیں، رپورٹ
- کراچی: سابق شوہر کے ساتھ ملکر موجودہ شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ پولیس اہلکار نکلی
- آئی سی سی کا لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز سے متعلق اہم فیصلہ!