بیجنگ:وفاقی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ورثہ، حذیفہ رحمان نے بیجنگ میں چین کے وزیر ثقافت و سیاحت گاؤ زینگ سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے، سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور مشترکہ تاریخی ورثے کی بحالی پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر حذیفہ رحمان نے چین کی دیرینہ دوستی اور مسلسل حمایت پر گہری تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سمندر سے گہرے، پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھے ہیں۔دونوں رہنماؤں نے متعدد اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی عملی تشکیل پر رضا مندی ظاہر کی، جن میں شامل ہیں:تاریخی مقامات کی بحالی: دونوں ممالک میں تاریخی مقامات کی بحالی، تحفظ اور ڈیجیٹل دستاویزی ریکارڈ کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنا۔عجائب گھروں اور ثقافتی تبادلوں کا فروغ: عجائب گھروں کی ترقی کے لیے اشتراک، ثقافتی وفود، فن پاروں کی نمائشوں اور فلمی میلوں کا انعقاد۔تربیتی پروگرام اور استعداد کار میں اضافہ: عجائب گھروں کے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت اور میوزیالوجی کی تعلیم پر مبنی پروگرام۔سیاحت کے فروغ کی مہمات: مشترکہ سیاحتی مہمات اور پالیسی اقدامات کے ذریعے سیاحوں کی آمد اور ثقافتی روابط بڑھانا۔اس موقع پر چینی وزیر گاؤ زینگ نے وزیر حذیفہ رحمان کو رواں برس ستمبر میں چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میوزیم کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جو وزیر رحمان نے شکریے کے ساتھ قبول کر لی۔حذیفہ رحمان نےچینی صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کے مسلسل تعاون پر فخر ہے، خصوصاً ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں قریبی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی شراکت داری اور مشترکہ ورثے کے تحفظ کے لیے واضح لائحہ عمل مرتب کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی-
Trending
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
- اسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ
- نیپال کے لیے تیار کردہ “ما زو”کا خصوصی ورژن نیپال کے حوالے
- چین، سمندروں کو عبور کرتی ، “گولنگ کی محبت” کی کہانی
- رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، چینی صدر
- ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا پلیئر آکشن یکم اکتوبر کو ہوگا
- کینیا کی ایگنس نگیٹچ نے خواتین کی ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
- ’ڈیانا کی موت پر کنگ چارلس بے حد خوش تھے‘، بھائی کے تہلکہ خیز دعوے نے ہلچل مچا دی