کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایشیا کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں کامیابیوں کے حصول کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہئے۔ چین ہمیشہ ایک شورش زدہ دنیا میں سب سے قابل اعتماد مستحکم قوت رہا ہے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آسیان ممالک کاسب سے قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے۔وانگ ای نے چین آسیان تعاون کی کامیابیوں کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلا یہ کہ آس پاس کے علاقوں میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے تعلقات مزید قریبی ہوئے ہیں۔ دوسرا یہ ہے کہ علاقائی سطح پر کھلے پن اور تعاون کی رفتار مزید مستحکم ہوئی ہے۔ تیسرا یہ کہ سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کیا گیا ہے اور چوتھا یہ کہ افرادی تبادلے زیادہ آسان ہو ئے ہیں. وانگ ای نے چین – آسیان تعاون کےحوالے سے چار نکاتی تجویز بھی پیش کی جس میں بین الاقوامی انصاف کے دفاع ، علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے ، باہمی فائدہ مند اور جیت جیت پر مبنی تعاون اور اشتراک اور باہمی سیکھ کے فروغ کے لئے ماڈل کی تشکیل شامل ہے ۔تمام شرکاء نے چین-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بارے میں اپنی مثبت رائے دی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں دوطرفہ تعاون کی کامیابیوں کو سراہا۔اجلاس کے دوران وانگ ای نے متعلقہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Trending
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا
- شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا انفینٹینو کی مخالفت کا اعلان
- کتاب شی جن پھنگ کی ثقافت کے بارے میں منتخب تحریریں کی جلد اول اور دوم شائع
- چینی وزیراعظم ہنگامی امدادی کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے شی زانگ پہنچ گئے
- چین، 13ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی میزبانی کے لیے تیار
- چین نے امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کر دی
- قومی ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- چین نیپال کو آفت زدہ علاقوں میں بچاؤ کے لیے ہنگامی امداد فراہم کرے گا، چینی وزارت خارجہ
- چین اور امریکہ اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین، شی زانگ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری