اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کی طویل غیرموجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک باپ جیل میں قید ہے اور بیٹے اس سے ملاقات تک کیلئے پاکستان نہیں ا?ئے۔ اگر وہ اپنے والد سے مخلص ہیں تو انہیں پاکستان آ کر اپنے والد کیلئے دیئے گئے احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈیلی ممتاز ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء اللہ شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے لیکن اس جماعت کی اپنی قیادت اور کارکنوں میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس بالکل درست اقدام ہے کیونکہ ان ارکان نے مسلسل ایوان کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اور ڈیڑھ سال کے دوران قانون سازی کے عمل میں روڑے اٹکائے۔ن لیگ کے سینئر رہنما ضیااللہ شاہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا۔سعودی شہزادے کی دی گئی گھڑی کا اسکینڈل پوری دنیا کے سامنے آیا، جو گھڑی تحفہ میں ملی تھی وہی بعد میں مارکیٹ میں فروخت ہوتی پائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج بھی سیاستدانوں سے بات چیت کے بجائے ٹکرائو کی راہ پر گامزن ہیں، جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور سیاسی ہم آہنگی کی بات کی۔ نواز شریف نے اپنے مخالفین کی نفرت کے باوجود ہاتھ بڑھایا لیکن عمران خان نے مسلسل انکار کی روش اپنائی۔ضیاء اللہ شاہ نے موجودہ قومی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز میں تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سوائے پی ٹی آئی کے جو اب بھی اپنی ضد پر قائم ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا اور دشمن بھارت کو بہادری سے منہ توڑ جواب دیا۔غزہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری کو بیدار ہونے کا مشورہ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ناحق جیل کاٹی، تکلیفیں برداشت کیں لیکن ریاست سے بغاوت نہیں کی۔ضیاء اللہ شاہ نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD)‘ کا قیام ایک بڑا قدم ہے جو مواثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ’ڈالے کلچر‘ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور عوام کو اب بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں 17 سال بعد پہلی بار یوم عاشور پر موبائل سروس بند نہیں کی گئی، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا اور یہ فیصلہ انتظامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
Trending
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 1 لاکھ 72 ہزار کی حد بحال
- چین اور اٹلی کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- چین میں سرمایہ کاری کاروباری اداروں کے لیے ناگزیر انتخاب ، عالمی سروے نتائج
- چینی فلمی صنعت دنیا کے لیے چین کو سمجھنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے،عالمی سروے نتائج
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- چین اور جبوتی کی روایتی دوستی بہت دیرینہ ہے، چینی صدر
- چین نے ہمیشہ ترکمانستان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کی ہے، چینی نائب وزیر اعظم
- جاپان میں چینی شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں نمایاں اضافہ
- جاپان کی جانب سے آبنائے تائیوان میں سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز بھیجنا ایک دہری غلطی ہے، چینی وزارت خارجہ
- چینی معیشت کا ” 5.0 فیصد” سے مضبوط آغاز