بیجنگ ـچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ 10+ 3 تعاون میکانزم کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے لیکن اسے یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اثرات اورکسی ایک بڑے ملک کی جانب سے بلا امتیاز محصولات کے نفاذ جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ 10+ 3 تعاون کو مداخلت سے آزاد رکھنا چاہئے اور تعاون کی رفتار کو مسلسل بڑھانا چاہئے ، چین نے تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی۔ پہلا مربوط ترقی پر منبی مشرقی ایشیا کی تعمیر. تجارتی جنگ نے پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے اور پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواریت کو کمزور کیاہے ، لہذا ہمیں مشترکہ ترقی کی “لائف لائن” کی مضبوطی سے حفاظت کرنی چاہئے۔ دوسرا مضبوط اور لچکدار مشرقی ایشیا کی تعمیر ۔ تیسرا جدید اور متحرک مشرقی ایشیا کی تعمیر ہے۔ جدت طرازی کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔چوتھا، ثقافتی و عوامی روابط سے ہم آہنگ مشرقی ایشیا کی تعمیر۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کی بنیاد تبدیل نہیں ہو گی،چین کی سپر بڑی مارکیٹ اور مکمل صنعتی نظام کی برتریاں تبدیل نہیں ہوں گی اور اعلی معیار کی ترقی اور کھلے پن کی پالیسی سمت تبدیل نہیں ہوگی. چین اپنی مستحکم ترقی کے ساتھ خطے کی مشترکہ ترقی میں نئی قوت محرکہ اور نئے مواقع فراہم کرنے اورمشرقی ایشیا کے بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ممالک کےساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- پاکستان کے معدنی شعبہ کی ترقی میں اہم پیش رفت
- برطانیہ میں فضائی ٹریفک سسٹم کی خرابی،2 روز میں 8 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
- سینیٹ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر سے گزشتہ 10 سال کے ریفنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں
- 23ویں ہیلتھ ایشیا 2026:صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری و ترقی کا نیا باب
- وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے: علی پرویز ملک
- آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا
- انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی
- بحری اصلاحات کے مثبت ثمرات، کراچی اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بڑی بہتری
- 26 نومبر احتجاج کیس: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار