News Views Events

اسرائیل کا مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے

0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر نے خبردار کیا کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل، حملوں اور جبری نقل مکانی میں اضافہ کیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس سال کے آغاز سے، اسرائیل نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں "آپریشن آئرن وال” شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 30 ہزار فلسطینیوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بار بار ان نہتے شہریوں پر فائرنگ کی ہے جو اپنے گھر واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر ضروری اور زیادہ طاقت ، حتیٰ کہ مہلک ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔

اقوام متحدہ نے نشاندہی کی ہے کہ شہریوں کو منظم طور پر بے دخل کرنا غیر قانونی آبادی کی منتقلی کے مترادف ہے، جو "جنیوا کنونشن کے چوتھے معاہدے” کی سنگین خلاف ورزی ہے اور خاص حالاتس میں جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ تا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.