بیجنگ : اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اقتصادی ترقی 5.3 فیصد رہنے کے بعد ، بین الاقوامی رائے عامہ نے چین کی معاشی کارکردگی کے “متوقع نمو سے زیادہ” رہنے اور “درآمدات اور برآمدات کی ریکارڈ سطح کا جائزہ لیا ہے۔ رائٹرز اور دیگر غیر ملکی میڈیا کے مطابق سست عالمی اقتصادی نمو اور تجارتی جنگ کے دباؤ میں چین کی معیشت کے لئے سال کی پہلی ششماہی میں اس طرح کے نتائج حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔ حال ہی میں، متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنی پیش گوئیوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے چین کی معیشت پر تمام فریقوں کا اعتماد اجاگر ہوا ہے.اقتصادی نمو کے اعداد و شمار کے علاوہ، روزگار، قیمتیں اور بین الاقوامی آمدنیوں کی ادائیگیوں کے درمیان توازن بھی معاشی کارکردگی کے مشاہدے کے لئے اہم اشارے ہیں. اس سال کے آغاز سے ، چین کی بے روزگاری کی شرح بنیادی طور پر مستحکم رہی ہے اور قیمتیں کم سطح پر رہی ہیں۔ جون میں سی پی آئی منفی سے مثبت میں بدلا اور اس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بی الاقوامی آمدنیوں اور اخراجات کا توازن بنیادی طور پر متوازن رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہیں. یہ سب اس بات کی تصدیق ہے کہ چین کے معاشی “استحکام” کا بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ، جس سے سال کے مقررہ ہدف کی تکمیل کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ ٹیرف جنگ جیسے بیرونی دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 21.79 ٹریلین یوآن تک پہنچیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.9 فیصد کا اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے. قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین میں غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی غیر ملکی تجارت میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں. سال کی پہلی ششماہی میں ، چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی درآمد اور برآمد میں سال بہ سال 2.4 فی صد کا اضافہ ہوا ، جس نے لگاتار پانچ سہ ماہیوں تک ترقی برقرار رکھی۔دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ناطے چین کا معاشی استحکام اور بہتری بھی دنیا کے لیے اچھی علامت ہے۔ ایک کھلا چین، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ چین کی معیشت کی لچک اور کھلے پن کے عزم نے دنیا کو یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں ، چین بدستور عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لئے “استحکام کا ذریعہ” اور ترقی کے مواقعوں کے اشتراک کا پرکشش مقام ہے ۔
Trending
- ’اب رجب ہمیں بھی اپنے ساتھ لے جائیں‘، ایمان فاطمہ صلح کیلئے پُرامید
- دنیا میں 1.3 ارب نوجوان اب بھی مالیاتی نظام سے باہر ہیں، بلال بن ثاقب
- راولپنڈی ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس فورس تعینات
- عالمی خدمات کی صنعت کی معیشت میں اہمیت
- بھارت کمزور ترین حریف جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے بال بال بچ گیا
- کرن خان اور اشتیاق بیگ کی شادی کے بعد پہلی فیملی ڈنر کی تصاویر وائرل
- گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
- کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، 3 لاکھ روپے اور پستول برآمد
- ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
- کترینہ کیف کی والدہ گاؤں میں مشکل زندگی گزارنے پر کیوں مجبور؟ وجہ جانیے