News Views Events

پاکستان اور آذربائیجان کا تجارتی ریل رابطے مضبوط بنانے کے لیے ورکنگ گروپس کی تشکیل پر اتفاق

0

 

اسلام آباد :

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ریل اور تجارتی رابطوں کی مضبوطی اور فروغ کے لیے اعلی سطح اجلاس ہوا۔ وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں اجلاس وزارت ریلوے میں منعقد ہوا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ریلوے کی ترقی اور اسے جدید بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ ریل کے ذریعے تجارتی روابط کے فروغ کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری ریلوے بورڈ محمد یوسف کے علاوہ ایس آئی ایف سی، این ایل سی، بحری امور اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی چیئرمین عارف آغایف کی قیادت میں آذربائیجان کی ٹیم نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری ریلوے بورڈ محمد یوسف نے پاکستان ریل کے نیٹ ورک سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے اجلاس میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.