بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام، پاناما، ڈومینیکا، البانیہ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، انگولا، مصر، نکاراگوا، ایران، چلی، یوکرین، بینن، امریکہ، اسرائیل اور جنوبی سوڈان سمیت 16 ممالک کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔اس موقع پر شی جن پھنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے بھی ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے چین میں مذکورہ بالا ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ چین کے بارے میں جامع اور گہری سمجھ بوجھ حاصل کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی دوستی اور تبادلوں کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کشیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تمام ممالک کو یکجہتی اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی عالمی نظم و نسق کی ثابت قدمی کےساتھ حفاظت کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ تمام لوگوں کے لئے بہتر مستقبل تشکیل کیا جاسکے۔
Trending
- سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
- محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت
- چین کی الیکٹرک گاڑیاں: ملک سے عالمی منڈی تک
- کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا