بیجنگ: کمبوڈیا-تھائی لینڈ جنرل بارڈر کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا اور دونوں فریقوں نے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے۔تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے آ سیان کے مبصرین کی نگرانی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے سرحد پر اضافی فوجی تعینات نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں فریقوں نے جنرل بارڈر کمیٹی کی اگلی خصوصی میٹنگ ایک ماہ کے اندر منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
یاد رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 24 جولائی کو سرحدی علاقے میں جھڑپیں شروع ہوئی تھیں اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے نفاذ اور نگرانی کے انتظامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس وقت کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد پر صورت حال میں نرمی آتی جا رہی ہے، جو یہ واضح کرتی ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت ہی صحیح راستہ ہے۔ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ موقف پر قائم رہتے ہوئے، چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور ان کے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے میں مدد کر رہا ہے۔ چین “آسیان راہ” کے ذریعے سیاسی حل کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے اور کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحدی تنازعہ کے پرامن حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- دیر بالا: طوفانی بارشوں سے تباہی، مرکزی شاہراہ بند، پل بہہ گیا، سیاح اور مسافر پھنس گئے
- کراچی میں یوم شہدائے سندھ پولیس ریس، ہزاروں افراد کی شرکت
- دریائے پنجکوڑہ میں لڑکی کو بچانے کی کوشش، ڈرائیور دریا میں ڈوب گیا، سرچ آپریشن جاری
- پی ایچ ایف نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے دعوت قبول کر لی
- رام گوپال ورما اور ارمیلا نے خفیہ شادی کی تھی؟ سینئر بھارتی صحافی کا حیران کن دعویٰ
- آزاد کشمیر الیکشن، ایل اے 31 اور 40 میں پی پی کی شکایات بے بنیاد ہیں، ن لیگ کا الیکشن کمیشن کو خط
- دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ’عینک والا جن‘ کے اینیمیٹڈ ورژن پر تنازع، رائٹر حفیظ طاہر کا سخت ردعمل
- ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کی واپسی متوقع
- تقریباً 50ہزار لوگ اسپین میں داخل ،سیوٹا یورپ میں مہاجرین کے بحران کا مرکز بن گیا
Prev Post