بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں ریپبلک آف کانگو (برازاویل) کے صدر کی اہلیہ انٹونیٹ سے غیر رسمی ملاقات کی۔
پھنگ لی یوان نے چین کے دورے پر محترمہ انٹونیٹ کا خیرمقدم کیا ، اور صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ر یپبلک آف کانگو (برازاویل) کے اپنے دورے کے ناقابل فراموش خوشگوار تجربے کو یاد کیا۔ انہوں نے افریقہ میں صحت کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے انٹونیٹ کے طویل مدتی عزم کی تعریف کی ، اور کہا کہ چین اور کانگو (برازاویل) کے عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں ، ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ، اور چین ، کانگو (برازاویل) سمیت افریقہ کے عوام کو فوائد پہنچانے کے لئے دونوں اطراف کے مابین مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا منتظر ہے ۔
محترمہ انٹونیٹ نے افریقہ میں صحت کے شعبے کے فروغ اور خواتین کی ترقی کے لئے قابل قدر خدمات پر چین ، خاص طور پر پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا ، اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور افریقہ چین دوستی کو گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
Trending
- 11ویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں پاکستان کا خصوصی اسٹال، تجارتی، سرمایہ کاری مواقع کی نمائش
- پیٹرول اور ڈیزل آج پھر مہنگا کردیا گیا
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- بنگلادیش میں خسرے کی بدترین وبا، اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی
- گڈز فاروڈنگ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
- پیاز کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سامنے آ گئی
- ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، صارفین پر 12 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا
- امریکا چین پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کرے، چینی وزارتِ خارجہ
- مصنوعی ذہانت کو انسانیت کی بھلائی کی راہ پر برقراررکھیں، چینی میڈیا
- ملک بھر کے اساتذہ نے تدریس کے شعبے میں بھرپور خدمات انجام دی ہیں، چینی صدر