اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ تنازع جاری رہنے کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ چونکہ فضائی حملے جاری ہیں، مقامی باشندے خوراک اور پینے کے پانی کی تلاش جیسی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کے باوجود ان کی مقدار کم سے کم طلب سے بھی کم ہے اور امدادی مشنوں کیلئے بار بار تاخیر اور رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ سنگین بات یہ ہے کہ لینڈنگ پوائنٹس میں غلطی کے باعث فضا سے گرائے جانے والے سازو سامان کی وجہ سے شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یوں اب غزہ کے لوگوں کو بھوک، طبی نظام کی تباہی اور جاری رہنے والی جنگ کا بیک وقت سامنا کرنا پڑ ا اور شہری زندگیاں انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سڑکوں کی نقل و حمل اس وقت امداد کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام چینلز کھولنے کا مطالبہ کیا گیا کہ رسد انتہائی کمزور افراد تک محفوظ اور باوقار طریقے سے پہنچائی جائے۔ اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کی فوری ضرورت کا اعادہ کیا ہے اور تمام قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Trending
- ارشد ندیم ایشین گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
- ’اسپٹنگ امیج‘ سے شہرت پانے والے مشہور کامیڈین چل بسے
- گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے موٹرویز کھولی جائیں، ایسوسی ایشن کا مطالبہ
- گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں بدانتظامی پر وائٹ پیپر
- بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان
- مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی انفلوئنسر کی پراسرار موت، تحقیقات جاری
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری
- کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد
- سابق انگلش آل راؤنڈر 91 برس کی عمر میں چل بسے
- اکشے کھنہ نے ممبئی کے مالابار ہل میں تقریباً ایک ارب کا گھر خرید لیا