بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 112.0 پوائنٹس تک جا پہنچا، جو جون کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس زیادہ ہے اور یہ سال کی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی میں ای کامرس لاجسٹکس کا مجموعی کاروباری حجم انڈیکس 130.9 پوائنٹس رہا ، جو جون کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس زیادہ ہے۔ ای کامرس لاجسٹکس کے شعبے میں انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ۔ ای کامرس پروموشنل سرگرمیوں کے اختتام کے ساتھ کاروباری اداروں کی جانب سے اپنی ذخیرہ اندوزی کم کرنے کی بدولت انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری آئی ہے۔
Trending
- لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 841 پوائنٹس کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا
- محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کیخلاف درخواست مسترد
- ملک میں کونسا پلانٹ کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے؟ سینیٹ میں جمع تفصیلات سامنے آ گئیں
- آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
- ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: میزبان بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی
- مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، کونسی چیز سب سے زیادہ مہنگی ہوئی؟
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی
- اب ہمارا فوکس ایڈ نہیں، ٹریڈ ہے: محمد اورنگزیب