چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا ہے،عالمی سروے نتائج
بیجنگ :سی جی ٹی این نے دوسری جنگ عظیم کے تاریخی تناظر اور چین کے عالمی کردار سے متعلق ایک عالمی سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس سروے میں دنیا کے 40 ممالک سے 11,913 افراد نے حصہ لیا ، جس میں اہم ترقی یافتہ ممالک سمیت گلوبل ساوتھ کے ممالک شامل تھے۔ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان کو چھوڑ کر دیگر 39 ممالک میں، 54.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چین دوسری جنگِ عظیم کا اہم ایشیائی محاذ جنگ تھا۔ 50.8 فیصد کا ماننا تھا کہ چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا، جبکہ 54.1 فیصد نے عالمی فاشزم مخالف جنگ میں چین کی جانب سے بھاری قربانیوں اور کردار کو تسلیم کیا۔ عالمی سطح پر، 64.4 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت کی جانب سے “یاسوکونی شرائن “کے دوروں کی مخالفت کی۔ 55.3 فیصد نے جاپان پر تاریخی ذمہ داری سے منہ موڑنے پر تنقید کی، 65.2 فیصد نے جاپان کی جانب سے تاریخ کی نصابی کتابوں میں تحریف کی مخالفت کی، اور 65.7 فیصد نے جاپانی حکومت سے متاثرہ ممالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ عالمی جواب دہندگان میں سے 63.9 فیصد کا خیال تھا کہ امریکہ جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا فریق ہے، لیکن اب اس کا اپنا رویہ اسی عالمی نظام کو تباہ کر رہا ہے جو اس نے خود تعمیر کیا تھا۔ 58.9 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ امریکہ موجودہ عالمی نظام اور عالمی گورننس کا سب سے بڑا تخریب کار بن چکا ہے۔
Trending
- اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 825 پوائنٹس کی کمی
- ایشین گیمز 2026، بارش نے پاکستان کو کوارٹر فائنل کھیلے بغیر سیمی فائنل میں پہنچا دیا
- سیلاب آیا نہیں محکمہ آبپاشی سندھ نے 77 کروڑ روپے روکنے پر خرچ کر ڈالے
- ویرات کوہلی نے ایک ہی میچ میں سچن ٹنڈولکر کے دو ریکارڈز توڑ دیے
- میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا
- پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی شمولیت کا امکان
- عینا آصف 18 برس کی ہو گئیں، سالگرہ کی خوبصورت تصاویر دیکھیں
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
- جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
- فٹبالر کے ٹخنوں تک لمبے بال مخالف کھلاڑیوں کیلیے مصیبت بن گئے
Prev Post
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا واشنگٹن میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ ، شہریوں میں شدید تشویش
Next Post