News Views Events

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی گولڑہ شریف آمد

پیر معین الحق گیلانی صاحب کے جوان صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی

0

اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر ،وفاقی وزیر چویدری سالک حسین کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ کے اعلی سطحی وفد نے دربار عالیہ گولڑہ شریف حاضری دی اور سجادہ نشین گولڑہ شریف: پیر معین الحق گیلانی صاحب کے جوان صاحبزادے کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، پارٹی وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل ،وزیراعلی سندھ کے مشیر طارق حسن، صوبائی صدر اسلام آباد سردار رضوان صادق خان، جنرل سیکرٹریچوہدری جہانگیر،صدر سندھ سرائے نیاز خاصخیلی،
مرکزی جوائنٹ سیکرٹری
عاطف مغل، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عظام چوہدری ،صدر سٹی ملک عمران، عبدالرحمان صادق خان، زیشان خان، ، شہباز نار،جلیل ملک سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چوہدری سالک حسین نے پیر معین الحق گیلانی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کی دینی و خاندانی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،اور اسے خاندان کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا،مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق حسن،صوبائی صدر رضوان صادق نے بھی مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،پیران گولڑہ شریف نے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مسلم لیگی وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.