فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اور دیگر فلسطینی گروپوں نے مصر اور قطر کی جانب سے پیش کردہ غزہ جنگ بندی کی تازہ تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل ایک فلسطینی عہدیدار نام بتائے بغیر اور ایک مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ غزہ جنگ بندی کی نئی تجویز میں 60 روزہ فائر بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی دو حصوں میں رہائی شامل ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیل کے چیف مذاکرات کار رون ڈیمر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی وٹکوف اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اس تجویز کی تفصیلات کو مزید واضح کیا جا سکے۔ادھر حماس اور ثالث جنگ بندی کی تازہ تجویز کے حوالے سے اسرائیل کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ مصری باخبر شخصیات کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس ہفتے کے آخر تک جنگ بندی کی نئی تجویز کا جواب دے گا۔
Trending
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا
- خام تیل کی قیمت 107 ڈالرز سے تجاوز کر گئی
- وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
- پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید گر گئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی
- کراچی پورٹ کی تاریخی کارکردگی، خلیجی تنازع نے نئے تجارتی مواقع پیدا کر دیے
- وزیراعظم کی پیٹرول اسکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، حافظ نعیم
- پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام بلند کر دیا
- رواں مالی سال کا دوسرا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا
- ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کے قیام کے لیے سڑکوں پر آنے کا اعلان