بیجنگ:چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب لہاسا میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےشی زانگ میں مختلف قومتیوں سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔
اعداد وشمار کے مطابق 2024 میں شی زانگ کی جی ڈی پی 276.5 بلین یوآن تک پہنچ گئی جو 1965 کے مقابلے میں 150 گنا زیادہ ہے، اور اس کے اہم معاشی اشاریوں کی شرح نمو کئی سال تک ملک میں سرفہرست رہی ہے۔ تمام 628,000 رجسٹرڈ غریب افراد کو غربت سے نکالا گیا ہے ، اورشی زانگ میں غربت کے مسئلے کو مکمل طور پر حل کیا گیا ہے۔ شی زانگ میں اوسط عمر 2010 میں 68.17 سال سے بڑھ کر اس وقت 72.5 سال تک ہوگئی ہے.شی زانگ میں بدلتے ہوئے حالات اور تبدیلیوں نے دنیا کو حیران کیوں کیا ؟
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں، بلخصوص سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پیش کی ہے اور شی زانگ میں استحکام، ترقی، ماحولیات اور سرحد کی مضبوطی سمیت ’’چار اہم شعبوں’’ کی وضاحت کی ہے،جس کی بدولت اب شی زانگ بہترین ترقی، سب سے بڑی تبدیلیوں اور عوام کے لئے سب سے زیادہ فوائد کے تاریخی مرحلے سے گزر رہا ہے۔ چنگھائی-شی زانگ اور سیچوان-شی زانگ ہائی وے کے افتتاح سے لے کر چنگھائی-شی زانگ ریلوے کی تکمیل اور آپریشن تک، شی زانگ نے آہستہ آہستہ شاہراہوں، ریلوے اور ہوا بازی کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع نقل و حمل کا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، شی زانگ نے صاف توانائی ، سبز صنعت ، ہائی ٹیک ڈیجیٹل صنعت اور ثقافت و سیاحت کو بھرپور طریقے سے ترقی دی ہے ، اور “ماحولیاتی ترجیح” کے ساتھ اعلی معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو شی زانگ کی جی ڈی پی کو پہلے 100 ارب یوآن تک پہنچنے میں 50 سال لگے اور دوسرے 100 ارب یوآن تک پہنچنے میں صرف 6 سال لگے اور اس سال تیسرے 100 ارب یوآن کے ہدف تک پہنچنے کی توقع ہے۔ شی زانگ میں چینی طرز کی جدیدکاری کا نیا باب یقیناً مزید زیادہ شاندار ہوگا۔
Trending
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- وفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں ایف سی کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کردیا
- دشمن کے مذموم عزائم ناکام، پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعظم
- ویسٹ انڈیز، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا اعلان
- مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے امریکہ نے ایران کے خلاف حملے روک دیے، ایران نے امریکی صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا
- کم جونگ اُن کی چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کے مزار پر حاضری
- چین کے صنعتی اداروں کے منافع میں 18.7 فیصد نمایاں اضافہ
- فلموں کے ذریعے چین کی سیر: متنوع سیاحتی وسائل اور نئے سفری رجحانات نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد بڑھا دی
- مٹی سے تہذیب تک، جِنگ دہ زن کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت، باہمی ثقافتی سیکھ کی طاقت کی عکاس
- چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے مزید 2 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا