رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی جانب سے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
اسلام اباد
پاکستان مسلم لیگ کی سنیر رہنما و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن اور پارٹی کی چیف ارگنائزر محمد امجدکو باقاعدہ آفس سنبھالنے پر مبارک باد اور پھول پیش کیے ، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک ،مسلم لیگ اسلام اباد کے صدر رضوان صادق خان،صدر پنجاب سمین خان ،صدر سندھ سرائی نیاز خاص خیلی،اور دوسرے عہدے داران بھی موجود تھے ،مسز فرخ خان نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے،اس کی ذمہ داری ایک اعزاز ہے ،تمام نو منتخب عہدے داران یہ بات یاد رکھیں کہ اس جماعت کو بنانے میں ،متحرک کرنے میں صرف سیاسی عنصرہی شامل نہیں ہے بلکہ یہ خدمت اور تمیر کے سفر میں چودری شجاعت حسین صاحب کے شانہ بشانہ چلنا ایک اعزاز کاکام ہے، سب کو چاہیے کہ پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے اپنی جدوجہد تیز کریں،ہم انشاءاللہ ٹیم ورک اور ہوم ورک سے بہتر نتائج حاصل کر پائیں گے