بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ اورکمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر مگیل ڈیاز کینل نے چین کیوبا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 65 سال قبل، کیوبا مغربی نصف کرہ کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، جس سے چین کیوبا تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔ گزشتہ 65 برسوں سے چین کیوبا تعلقات گہرائی سے ترقی کرتے رہے ہیں، اور یہ سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی و تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مخلصانہ باہمی تعاون کا نمونہ بن چکے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین-کیوبا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورصدر ڈیاز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، ترقیاتی تعاون کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے، ہمہ جہت اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور چین کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت کو مسلسل فروغ دینے کے لیےکام کرنے کو تیار ہیں۔ مگیل ڈیاز کینل اور کیوبا کے انقلابی رہنما جنرل راوول کاسترو نے ایک مشترکہ تہنیتی پیغام میں کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں کیوبا چین تعلقات وقت کی آزمائشوں پر پورے اترچکے ہیں۔ کیوبا ایک چین کےاصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، اور کیوبا چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دینے اور بالادستی کی مخالفت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور کیوبا کے وزیر اعظم مریرو کرز نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
Trending
- بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہو گئیں
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں اسلام آباد کیلئے روانہ
- دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی غفلت سامنے آ گئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں
- کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 9 سالہ بچی زخمی
- شیانگ شان فورم ہم آہنگی کے ساتھ تنوع کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا
- چین کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین کا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کی پانچویں سالگرہ پر اعلیٰ سطحی مکالمہ منعقد کرنے کا اعلان
- لاہور کے نوجوان طالب علم نے عزم، حوصلے اور محنت کی نئی مثال قائم کر دی
- نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ