بیجنگ : چینی وزیرِ اعظم لی چھیانگ سے شمالی کوریا کی وزیرِ خارجہ سوی سان ہی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلے اور باہمی رابطے کو گہرا کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو مضبوط بنانے، تمام شعبوں میں عملی تعاون کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔چین شمالی کوریا کے اس موقف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ اس نے چین کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ چین کو مستقل حمایت فراہم کی ہے، اور چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر مزید کوششوں کا خواہاں ہے تاکہ چین اور شمالی کوریا کے مشترکہ مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔سوی سان ہی نے کہا کہ شمالی کوریا صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کی مکمل حمایت کرتا ہے اور آئندہ بھی تائیوان، سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور میں چین کے موقف کی مستقل حمایت جاری رکھے گا ۔
Trending
- پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی
- گلگت بلتستان میں توانائی کا مسئلہ بڑا المیہ ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے پر رمیز راجہ کا بڑا بیان سامنے آ گیا
- بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم
- کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل سے متعلق پرتگال کے نئے کوچ کا اہم بیان
- لاہور میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار
- پاکستان اور جنوبی افریقا ویمن انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
- ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
- A young South African footballer who played a prominent role in the 2026 FIFA World Cup has passed away.
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔