News Views Events
Apna Watan

پاکستان کے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع

0

وزارت خزانہ نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان 5 اور 10 سالہ مدت کے 2 حصوں پر مشتمل یورو بانڈ جاری کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ میں واپسی کا اہم مرحلہ شروع ہوگیا، وزارت خزانہ نے مارکیٹ حالات سازگار ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

خرم شہزاد نے یہ بھی کہا کہ مسلسل کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کا عمل شروع کر دیا، مضبوط معاشی بنیادوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد سے یورو بانڈ کی راہ ہموار ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی کا اہم قدم لیا گیا، معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کا اعتماد، عالمی مارکیٹ تک رسائی کا سفر جاری ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.