بیجنگ :چین کے قومی دن اور وسط خزاں فیسٹیول کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 2.432 ارب بین العلاقائی سفری ٹرپس دیکھنے میں آئے ، جو یومیہ سال بہ سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں خوردہ فروشی اور کیٹرنگ کاروبار کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گرین اور نامیاتی خوراک کی فروخت میں 20.1 فیصد اور اسمارٹ ہوم آلات کی فروخت میں 16.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خدمات کی کھپت چین میں کھپت کی ترقی کا بنیادی محرک بن چکی ہے۔ چینی حکام کے تخمینے کے مطابق، تعطیلات کے دوران یومیہ بنیادوں پر اندرونی و بیرونی ٹرپس کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو چین میں سیاحت کے مستقبل کے مسلسل عروج کا اشارہ ہے۔چین کی “ڈبل فیسٹیول اکانومی” کی کھپت کی طاقت نے ایک بار پھر چینی معیشت کی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں، چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تبصرہ کیا کہ چین نے تجارت سمیت دیگر چینلز کے ذریعے عالمی معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے اور “مضبوط حمایت” فراہم کی ہے۔انہی تعطیلات کے دوران،جہاں کچھ ممالک میں نئے محصولاتی اقدامات نافذ العمل ہوئے، وہاں چین نے نئے کھلے پن کے مواقع تشکیل دیے۔ اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں چین کی آئندہ پانچ سالہ ترقی کے لیے اعلیٰ سطح ڈیزائن اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی جائےگی۔نومبر میں آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد ہوگا۔ درجنوں ممالک و بین الاقوامی تنظیموں اور 110 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 3,200 سے زائد کمپنیوں نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔