روم :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روم میں اٹلی کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ بات چیت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیاکے مطابق وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ ہے۔ چین اٹلی کے ساتھ مل کر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے عملی منصوبے کو فعال طور پر نافذ کرنے، دو طرفہ تعاون میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں حمایت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی اقدامات کے ذریعے جاری رکھنا چاہیے اور بہتر سیاسی عزائم کو چین۔اٹلی تعلقات کی ترقی کے لیے قوت محرکہ میں تبدیل کرنا چاہیے۔انتونیو تاجانی نے کہا کہ اٹلی۔چین تعلقات بے حد اہم ہیں، اقتصادی اور تجارتی تعاون اٹلی-چین تعلقات کی ترقی کی اہم قوت ہے۔اٹلی چین کے ساتھ روایتی اور جدید شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے، سائنس و ٹیکنالوجی، طب، سیاحت، اور ثقافتی شعبوں میں تبادلہ اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیوں کی اٹلی میں سرمایہ کاری کرنے کا خیر مقدم کرتا ہےاور اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ تاجانی نےاس بات پر زور دیا کہ اٹلی مضبوطی سے ایک چین کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔اسی دن، وانگ ای اور تاجانی نے چین۔اٹلی گورنمنٹ کمیٹی کے 12 ویں اجلاس میں مشترکہ شرکت کی۔ وانگ ای نے بتایا کہ گزشتہ سال سے، چین اور اٹلی نے مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مستحکم طور پر بڑھایا ہے، اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
Trending
- کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- فیفا ورلڈکپ: ایران شرکت کرے گا یا نہیں؟ انفینٹینو نے واضح کردیا
- اداکارہ رمشا خان نے شادی کے فوراً بعد بڑا فیصلہ کرلیا
- ایران جنگ میں نیا خطرہ، کندھے پر رکھ کر چلنے والے میزائل امریکی فضائی طاقت کیلئے نیا چیلنج قرار
- سری لنکا کے اسٹار وکٹ کیپر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے
- فضا علی نے شوہر کے ہمراہ غیر اخلاقی کلپ پر معافی مانگ لی
- وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، معاشی صورتحال پر بریفنگ
- 2024 سے ابتک 10 امریکی سائنسدان لاپتہ یا ہلاک، معاملہ پراسرار ہو گیا
- پی ایس ایل 11: گلین میکسویل نے اہم سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کر دی