News Views Events

سی پیک فیز ٹو عوام کے لیے حقیقی فوائد لائے گا، قیصر احمد شیخ

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے چین کی معروف کمپنی CR20G کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سکھر۔حیدرآباد موٹروے اور روہڑی۔کراچی ریلوے سیکشن سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت کرتے ہوئے چینی نمائندوں نے کہا کہ لاہور۔ملتان موٹروے منصوبے کو دو سال میں مکمل کرنا ہماری مشترکہ کامیابی ہے، جو چین اور پاکستان کے مضبوط تعاون کی مثال ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی میں ایک مضبوط شراکت دار ہے۔.

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، آسان اور پرکشش کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ سی پیک فیز ٹو عوام کے لیے حقیقی فوائد لائے گا اور اس کے منصوبے روزگار کے مواقع بڑھانے اور علاقائی رابطوں میں بہتری کا باعث بنیں گے۔قیصر احمد شیخ نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان سی پیک اور دیگر مشترکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ترقیاتی سفر میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں یہ شراکت مزید مضبوط ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.