بیجنگ :چائنا رورل سولائزیشن کانفرنس یان آن شہر میں بدھ کے روز منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولے نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شرکاء اجلاس نے کہا کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی ایک مثبت اخلاقی اور ثقافتی رجحان ہے اور اس کا فروغ دیہی روحانی تہذیب کی تعمیر کو مضبوط کرنے کے لیے نئے معنی فراہم کرتا ہے ۔ صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی کی ترویج دیہی احیاءکا ایک فوری اور اہم فریضہ ہے، اور ضروری ہے کہ روحانی و تہذیبی تعمیر کو اعلیٰ معیار پر فروغ دیا جائے تاکہ زرعی تہذیب اور شہری تہذیب باہمی طور پر ایک دوسرے کو تقویت دیں۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں “پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران سماجی تہذیبی معیار میں نمایاں بہتری کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے بنیادی اہداف میں شامل کیا گیا ہے۔شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ مہذب دیہی طرزِ زندگی کی تعمیر ایک جامع اور منظم عمل ہے، جو دیہی احیاء کے جامع فروغ اور پورے معاشرے کی تہذیبی سطح کو بلند کرنے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Trending
- یومِ دفاع، صدر اور وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور مضبوط دفاع کے عزم کا اعادہ
- خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 خوارج ہلاک
- یومِ دفاع و شہدا ،آزادکشمیر کے عوام کا پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین
- مسلم لیگ (ق) سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی ازسرِنو تشکیل، آصف جمال قریشی صدر اور آفاق احمد خٹک جنرل سیکرٹری منتخب
- جاپانی وزیرِاعظم کا روس سے فتحِ جاپان کی یادگار ہٹانے کا مطالبہ، ماسکو کا سخت ردعمل
- کم ترین ترقی یافتہ ممالک میں ڈیجیٹل طور پر قابلِ ترسیل خدمات کی ترقی پیچھے رہ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت و ترقی کانفرنس کی رپورٹ
- ایران آبنائے ہرمز کے باہر “ممنوعہ علاقے” کا اعلان کرے گا
- جاپانی میڈیا کی جاپان کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال پر تنقید
- ما زو سسٹم پاکستان میں موسمیاتی تعاون سے عوامی فوائد کا وژن بن گیا
- سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی اچھل کود قابل مذمت ہے، حافظ نعیم