اسلام آباد:چینی فلم “نیژہ 2” کی پریمیئر تقریب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھیانگ ، پاکستانی سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت یاسر الیاس نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس تقریب میں پاکستانی حکام، فلمی اور ثقافتی اداروں کے علاوہ 200 سے زائد عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
شی یوان چھیانگ نے کہا کہ “نیژہ 2″ کی پہلی بار پاکستان میں نمائش چین اور پاکستان کے درمیان فلمی تعاون کا ایک مثبت نتیجہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور عوامی رابطوں کو گہرا کرنے کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ چین اور پاکستان ثقافتی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے اور افرادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، جس سے چین۔پاکستان ہم نصیب سماج کی تعمیر میں مدد ملے گی۔
سلیم مانڈوی والا اور یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستانی عوام چینی ثقافت سے محبت رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ”نیژہ 2” کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مسلسل افرادی تبادلے کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تعاون کو گہرا کرنے، فولادی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں۔
“نیژہ 2” کا اردو ڈب ورژن 31 اکتوبر کو پورے پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔