بیجنگ(چائنہ ڈیسک) چین کے پہلے الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان کی کمیشننگ کی تقریب 5نومبر کو چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا میں ایک بحری بندرگاہ پر منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور طیارہ بردار بحری جہاز کا معائنہ کیا۔چینی صدر کو چین کے طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعمیرو ترقی کی ورک رپورٹ پیش کی گئی اور طیارہ بردار بحری جہاز کے نظام کی جنگی صلاحیتوں اور الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ سسٹم کی تعمیر اور استعمال کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا گیا۔ فوجیان چین کا پہلا الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ طیارہ بردار بحری جہاز ہے اور چین کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھی ہے، اسے جون 2022 میں لانچ کیا گیا ۔ فوجیان طیارہ بردار بحری جہاز چین نے آزادانہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیاہے اور اس کی الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ ٹیکنالوجی دنیا میں پیش پیش ہے۔
Trending
- پاسپورٹ نہ ہونے والی بات بلکل غلط ہے، رضا اللہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
- استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر
- یو ایس اوپن: پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والے بین شیلٹن کو زیوریو کا چیلنج درپیش
- شاہین آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا عزم، ریڈ بال کرکٹ کو پہلی ترجیح قرار دے دیا
- ایران سے پاکستان کی درآمدات میں 17 فیصد اضافہ
- رضا اللہ کی دھواں دار بیٹنگ سے انگلینڈ بے بس، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
- کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ حیران کن انکشاف
- چینی صدر کی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کامیابی سے مکمل
- چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز ، کثیر القومی کمپنیوں کے لیے چین کے نئے مواقع کا مرکز بن گیا
- نئے عہد کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پیش رو قوت بنیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائیں، چینی صدر