رضوان صادق خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور اعلیٰ شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ عشائیہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر محمد طارق حسن، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی اور نائب صدر سندھ آفاق خٹک کے اعزاز میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت، ممتاز اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء میں اسمبلی انجم عقیل خان (ایم این اے)،ملک ابرار (ایم این اے )، فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ افیئرز و سابق ڈپٹی میئر زیشان شاہ، ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر، سینئر نائب صدر چیمبر ظاہر ایوب، اسد ممتاز خان، اعجاز عباسی، طاہر عباسی، راول میڈیکل کالج کے چیئرمین خاقان خواجہ، اور شہر کی ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔
پارٹی رہنماؤں میں چوہدری شفیق، اعزام چوہدری، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، چوہدری جہانگیر، ملک عمران، انجنیئر مطیع اللہ خان، عاطف مغل، اویس، عظمت، شمس، زیشان، شہباز، عماد عباسی، ظاہر عباسی اور زینت سمیت خواتین رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب میں پولیس، وکلاء اور ضلعی افسران بھی شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمتِ عملی، تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیادت اور کارکنان کی باہمی ہم آہنگی اور اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے،پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر محمد طارق حسن نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ق) نے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے چوہدری سالک حسین کی وزارت نے قابلِ ذکر اقدامات کیے، جن سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو نمایاں ریلیف ملا۔ اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی شرکت اور وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی اس کا عملی ثبوت ہے۔
چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ چوہدری سالک حسین بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، اور ان کی کوششوں کے ثمرات ہمارے ہم وطنوں تک پہنچ رہے ہیں۔
تقریب کے میزبان سردار رضوان صادق خان نے تمام شرکاء اور خصوصی طور پر چوہدری سالک حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی قیادت میں متحد اور منظم ہے۔ یہ ایک نظریاتی جماعت ہے جو قومی مفاد، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے۔ تقریب کا اختتام باہمی خیرسگالی کے جذبات اور پارٹی کے روشن مستقبل کے عزم کے ساتھ ہوا۔