بیجنگ:حالیہ دنوں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا دورہ کیا ، اور چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں پندرہویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بیجنگ میں سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے قومی کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کھیل گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر یں گے ۔
کرسٹی کوونٹری کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ خصوصی ملاقات سمیت متعدد ملاقاتیں کی ہیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے ملاقات میں گریٹر بے ایریا کے ترقیاتی وژن کو واضح طور پر بیان کیا۔ انہوں نے نہ صرف اہداف کا خاکہ پیش کیا بلکہ اس بلیو پرنٹ کی تکمیل کے لیے بنائی گئی واضح منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا ۔ کرسٹی کوونٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پندرہویں قومی کھیل اس حوالے سے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔
کرسٹی کوونٹری نے کہا کہ ہم چینی اولمپک کمیٹی کے ساتھ انتہائی قریبی شراکت داری کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین بہت سے شعبوں بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں اولمپک گیمز اور کھیلوں کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے پیرس اولمپکس کو چین اور بیرون ملک لاکھوں ناظرین تک پہنچنے میں مدد کی۔ سی ایم جی کی طرف سے تیار کردہ پروگرام انتہائی دلکش ہے۔ یہ نہ صرف کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو پیش کرتا ہے بلکہ ان کی کہانیاں بھی بیان کرتا ہے، جو انسانیت کی شان و شوکت اور فتح و شکست کی پیچیدگیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ کھیلوں میں بھر پور جدوجہد کے جذبے قابل تعریف ہیں ۔
انٹرویو میں کرسٹی کوونٹری نے کہا کہ دورہ چین نے ان کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں قومی کھیلوں کے انعقاد نے انہیں حقیقی معنوں میں چین کی جدیدیت اور کامیابیوں کا احساس دلایا، جبکہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کھیلوں کو دی گئی اہمیت سے انہوں نے کھیلوں کے حوالے سے ایک طاقت ملک بننے کے چین کے عزم کا اظہار دیکھا ہے۔
Trending
- پہلے نصف سال میں چین میں سماجی لاجسٹکس کا مجموعی حجم 181 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا
- چین کا ترکیہ سے ڈبلیو ٹی او کے پینل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے عملی اقدامات کا مطالبہ
- چین میں رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایجادی پیٹنٹس کی منظوری
- سی پیک کے تحت پاکستانی آم کی چینی منڈی میں فروخت میں مسلسل اضافہ
- زائد پیداواری صلاحیت”: صرف چین کو ناپنے کا ایک سیاسی پیمانہ
- چین اور پیرو کے تعلقات لاطینی امریکی ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، چینی عہدیدار
- چین اور ساؤ ٹومے و پرنسیپے کے تعلقات نے مثبت رفتار سے ترقی کی ہے، چینی صدر
- چین دنیا بھر کے امن پسند عوام کے ساتھ مل کر تاریخی انصاف کا دفاع جاری رکھے گا ، چینی وزارتِ خارجہ
- گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو نے عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چینی دانش کو اجاگر کیا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا نیو نیو ٹریو روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور اختراعی ادویات ، دنیا بھر میں مقبول ہو رہا ہے، رپورٹ
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔