مسلم لیگ (ق) کا اسلام آباد میں پاور شو—اعلیٰ قیادت، ارکانِ اسمبلی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپٹل کے صدر سردار رضوان صادق خان نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ عشائیہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر محمد طارق حسن، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی اور نائب صدر سندھ آفاق خٹک کے اعزاز میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت، ممتاز اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شرکاء میں انجم عقیل خان (MNA)، ملک ابرار (MNA)، فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ افیئرز و سابق ڈپٹی میئر زیشان شاہ، ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار طاہر، SVP چیمبر ظاہر ایوب، اسد ممتاز خان، اعجاز عباسی، طاہر عباسی، راول میڈیکل کالج کے چیئرمین خاقان خواجہ، اور شہر کی ممتاز کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔
پارٹی رہنماؤں میں چوہدری شفیق، اعزام چوہدری، مہرین ملک، ڈاکٹر رحیم اعوان، چوہدری جہانگیر، ملک عمران، بشری فردوس، انجنیئر مطیع اللہ خان، عاطف مغل، میاں قاسم،اویس، عظمت، شمس، زیشان، شہباز، عماد عباسی، ظاہر عباسی اور زینت سمیت خواتین رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پولیس، وکلاء اور ضلعی افسران بھی شریک ہوئے ۔