اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ احسن انداز میں جاری ہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر بھر میں قائم 10 پوائنٹس پر ایک روز میں 3 ہزار 636 گاڑیوں پر ٹیگ لگایا گیا۔آئی ایٹ میں 952، 26 نمبر 547 جبکہ ایف نائن پارک پوائنٹ پر 495 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگایا گیا۔
گلبرگ گرینز میں 366، ترلئی میں 315 اور ایکسائز آفس میں 281 گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگے۔لیک ویو پارک 268، ایف سیون 169، اسلام آباد کلب 157 اور آئی الیون میں 86 گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے خدمات ہفتہ اور اتوار کے روز بھی جاری رہیں گی
،شہری صبح 9 سے رات 9 بجے تک ہفتے کے ساتوں دن پوائنٹس وزٹ کر سکتے ہیں۔عرفان میمن نے کہا کہ شہریوں کے لیے ہمہ وقت خدمات کی فراہمی کا مقصد ریلیف کی یقینی فراہمی ہے۔
Trending
- دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی وطن واپسی، رضا اللہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
- امیتابھ بچن نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی وضاحت کردی
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
- سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
- آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
- عامر خان پہلی بار ’سپر ہیرو‘ کے روپ میں؟ کون سے پروجیکٹ میں کام کریں گے؟
- سہیل آفریدی کی لاہور آمد پر احتجاج، 14 کارکن گرفتار، تیسرا مقدمہ بھی درج
- ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
- Taylor Swift upset with cameraman for filming match video goes viral
- ملکی بندرگاہی اصلاحات کے نتائج؛ وصولیاں 3 ارب سے بڑھ کر 7 ارب ہو گئیں
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔