بیجنگ(شِنہوا)چین ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کے لئے قومی نمائشی مراکز کی تعمیر شروع کرے گا۔ اس کا ہدف ہے کہ 2035 تک تقریباً 100 صنعتی پارک نمائشی مراکز اور ایک ہزارکاروباری نوعیت کے نمائشی مراکز قائم کئے جائیں۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ان نمائشی مراکز کی تعمیر 2035 کے لئے قومی ترقیاتی حکمت عملیوں اور 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) کے ساتھ ہم آہنگ ہو گی جس میں اہم ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں اگلی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی، نئے مواد، حیاتیات، اعلیٰ درجے کا سازوسامان، ذہین اور مربوط نئی توانائی گاڑیاں، کم اونچائی کا سازوسامان اور ایئرو سپیس اور ماحول دوست اور ماحولیاتی تحفظ کی صنعتیں شامل ہیں۔
انڈسٹریل پارک نمائشی مراکز کا مقصد یہ ہوگا کہ بڑی صنعتوں کی گروہی، بڑے پیمانے پر اور اعلیٰ درجے کی ترقی کو فروغ دیا جائے، اہم عمومی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کو مضبوط کیا جائے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی اور صنعتی اطلاق کو بہتر بنایا جائے، ابھرتی ہوئی صنعتوں کے لئے موزوں انتظامی طریقوں کو تلاش کیا جائے۔
وزارت کے مطابق کاروباری نمائشی ادارے مصنوعات کی ترقی کو مضبوط بنانے، اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیز کا مقابلہ کررنے اور ان کو حل کرنے، بڑی اصل اختراعات میں کامیابیاں حاصل کرنے، نئی کاروباری اشکال اور ماڈلز کو فروغ دینے اور اطلاقی منظرناموں میں اختراع کو فروغ دینےپر توجہ مرکوز کریں گے۔
Trending
- Asian Games – ایکسپریس اردو
- راجپال یادیو کو 2 کروڑ جمع کرانے کےلیے سپریم کورٹ کی آخری مہلت
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
- گلگت بلتستان؛ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کرلیا
- 1 ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 59 روپے کا اضافہ
- آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کی جانب سے دکانداروں کو رجسٹرد کرنے پر اتفاق
- پیٹرول 4 اور ڈیزل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان، ذرائع اوگرا
- پرواز میں خاتون کی نازیبا حرکت، طیارے سے اترتے ہی گرفتار
- پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوگیا
- ویمنز ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کس نے منع کیا؟ کوچ کا انکشاف
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔