اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی نامزد مرکزی نائب صدر انیلہ ایاز چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ خواتین کے مقام کو بلند کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہتری اور خدمت کا سفر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین آور چوہدری شافع حسین کی قیادت میں جاری ہے۔ دونوں رہنما خواتین کے مسائل کے حل اور ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔انیلہ ایاز چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ پارٹی کی قیادت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
Trending
- سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
- محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت
- چین کی الیکٹرک گاڑیاں: ملک سے عالمی منڈی تک
- کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
- جنگ ستمبر کا 13واں روز؛ پاک فوج کی پیش قدمی جاری، بھارت کو بھاری جانی و عسکری نقصان
- مائیک ہیسن مستقل ٹیسٹ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے کو تیار
- جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی
- مشکوک انجری اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر امام الحق کیخلاف ابتدائی رپورٹ تیار
- کراچی؛ اے ٹی ایم میں شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
- سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا