اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک یادگاری اجلاس منعقد کیا ۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اور غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے اور لڑائی کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے مزید فعال اقدامات کرنے چاہئیں۔ صدر شی نے کہا کہ ہمیں جنگ کے بعد کی گورننس اور غزہ کی تعمیر نو میں “فلسطینی گورننس” کے اصول کو برقرار رکھنا چاہیے، فلسطینی عوام کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے اور خطے کے ممالک کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ہمیں غزہ میں انسانی صورتحال کو جلد از جلد بہتر کرنا چاہیے اور فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنا چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ “دو ریاستی حل” پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد سیاسی حل کے لیے بھر پور کوشش کی جانی چاہئے ۔ چین اس مقصد کی تکمیل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
Trending
- جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- شینزو-23 کے خلابازوں نے کامیابی سے خلائی کیبن سے باہر سرگرمیاں مکمل کرلیں
- اپیک 2026 کے سینئر عہدیداروں کا تیسرا اجلاس اختتام پذیر
- چائنا انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2026کا افتتاح
- کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ، چین کے گیرونگ علاقے میں 5 افراد ہلاک، 558 لاپتہ
- چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر
- غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف چین کا موقف واضح ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا،چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت
- چین اور کرغزستان کے تعلقات نے مختلف چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کیا ہے، چینی صدر