چین کی وسیع مارکیٹ کی توسیع دنیا کے لیے جیت جیت کے مزید مواقع پیدا کرے گی، رپورٹ
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل نے ایک نیوز بریفنگ میں “صارفی مصنوعات کی طلب اور رسد میں ہم آہنگی اور کھپت کو مزید فروغ دینے سے متعلق عملی منصوبے” کی تفصیلی وضاحت کی ۔ بین الاقوامی مبصرین کا خیال ہے کہ عالمی معاشی نمو کی سست روی کے پس منظر میں ، کھپت کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے بعد جاری کردہ یہ پالیسی دستاویز تمام فریقوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع لائے گی۔ منصوبے میں دو اہم ترقیاتی اہداف پیش کئے گئے ہیں ۔ 2027 تک، ٹریلین یوآن والی کھپت کےتین شعبے اورکھرب یوآن والی کھپت کےدس ہاٹ سپاٹ تشکیل دیے جائیں گے۔ 2030 تک، سپلائی اور کھپت کے درمیان عمدہ تعامل اور باہمی فروغ پر مبنی ایک اعلیٰ معیار کی ترقی کا نمونہ بنیادی طور پر تشکیل پائے گا، اور اقتصادی ترقی میں کھپت کی شراکت کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا۔دنیا کی دوسری سب سے بڑی صارف منڈی کے طور پر، چین کی جانب سے پیش کردہ نئے کھپت کے اہداف بلاشبہ دنیا کے لیے فائدہ مند ہیں۔ چین کی وسیع مارکیٹ کی توسیع دنیا کے لیے جیت جیت کے مزید مواقع پیدا کرے گی۔ جیسا کہ چین اپنے کھلے پن کو بڑھا رہا ہے اور اپنی صارفی منڈی کو بہتر بنا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں مزید اعلیٰ معیار کی غیر ملکی اشیا اور خدمات چین میں داخل ہوں گی، اور چینی اشیاء کی برآمدات میں اضافہ عالمی صارفی منڈی کی بحالی میں بھی جان ڈالے گا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اختراع ، کھپت کے فروغ کی ایک اہم قوت ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی تک، چین میں مصنوعی ذہانت سے متعلق مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 515 ملین تک پہنچ گئی ہے، اور نئی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات تیزی سے سامنے آ رہی ہیں۔ اس تناظر میں مذکورہ عملی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز اور نئے ماڈلز کی جدت اور اطلاق کو تیز کیا جانا چاہیئے ، اور یہ تمام کمپنیوں خصوصاً غیر ملکی کمپنیوں کے لیے جدت کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے۔
Trending
- فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی ناکام، صرف 2 نئے دکاندار شامل
- فیلڈ مارشل سے فرانس کے سیکریٹری دفاع کی ملاقات، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے نائب صدرہان ژینگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکیاسیویں اجلاس کی عام بحث میں شرکت کریں گے
- ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت غیر ملکی رہنما اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں اور پانچویں گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے
- چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے وفد سے ملاقات
- پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوگئی
- ایشین گیمز: سلمان مرزا قومی اسکواڈ سے باہر، محمد وسیم جونیئر شامل
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔