News Views Events
Apna Watan

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ

0

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ بازار میں سرمایہ کاری محتاط، کاروباری حجم و مالیت گذشتہ روز کے مقابلے کم رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 71 ہزار پر بند ہوا ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق انڈیکس اگرچہ مسلسل دوسرے روز تقریباً ڈھائی سو پوائنٹس بڑھا ہے لیکن انڈیکس کی آج بلند ترین اور کم ترین سطح گزشتہ روز سے نیچے رہیں جو سرمایہ کاروں کے محتاط ہونے کی دلیل ہے۔ 

سرمایہ کار اقوام متحدہ اجلاس، شی پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات اور ایران امریکہ جنگ بندش کی خبروں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور وہ محتاط بھی ہیں۔ 

حصص بازارمیں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے، بازار کا کاروباری حجم پیر کے مقابلے کم رہا ہے تاہم مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 93 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.