بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملک کے صوبوں بشمول خوداختیار علاقوں اور مرکزی حکومت کے براہ راست زیر انتظام بلدیات کے معائنے کی جامع رپورٹ پر نظرثانی کی گئی۔جمعہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی معائنے کے کام کو بہت اہمیت دیتی ہے اور بیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سےپانچویں اور چھٹے معائنوں کا بندوبست کیا گیا، جس میں ملک کے صوبوں، خود اختیار علاقوں اور مرکزی حکومت کے براہ راست زیر اتنظام بلدیات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یو میہ نگرانی کو مضبوط بنانا چاہیے اور معائنے نیز معائنے میں پیش آنے والی خامیوں کو درست کرنے کو بیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کے مطالعہ ، اس پر عمل درآمد کرنے اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ملک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ مربوط کرنا چاہیے، تاکہ موثر اصلاح کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا، بیرسٹر گوہر
- ایشین گیمز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ سے متعلق اہم خبر!
- 10 سال بعد عمران خان کی واپسی، مداحوں کے لیے خصوصی پیغام
- پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اضافہ، آپریشنز کی بہتری کیلئے اہم فیصلے
- ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس اور بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر پابندی
- فکسڈ ٹیکس اسکیم بھی ناکام، صرف 2 نئے دکاندار شامل
- فیلڈ مارشل سے فرانس کے سیکریٹری دفاع کی ملاقات، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
- پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کا اضافہ
- صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر