اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور ایم این اے محترمہ فرخ خان نے بھارت کے صوبہ بہار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کا حجاب زبردستی کھینچ دیا۔
اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ مذہبی آزادی اور خواتین کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ واقعہ ڈاکٹروں کو تقرر نامے دینے کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ مسلمان خاتون ڈاکٹر نصرت پروین برقع اور نقاب میں موجود تھیں۔ وزیر اعلٰی نے تقرر نامہ دیتے وقت ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نقاب زبردستی نیچے کر دیا۔
محترمہ فرخ خان نے کہا کہ نتیش کمار کا یہ عمل نہ صرف انسانی حقوق کے خلاف ہے بلکہ بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت میں مسلم خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کا نوٹس لے۔ یہ واقعہ مذہبی آزادی، خواتین کے حقوق اور انسانی وقار کے حوالے سے بھارت میں جاری کشیدگی کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور عالمی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مسلم خواتین کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حق کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
Trending
- چین برکس تعاون کو مستحکم مستقبل کی جانب لے جائے گا، بین الاقوامی شخصیات
- ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی
- رضا اللہ کا تیز رفتاری سے بد ترین کارکردگی تک کا سفر
- ’تمہیں سمجھنا مشکل ہے‘، سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو ایسا کیوں کہا؟
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔