News Views Events

ڈاکٹر شوکت علی کی قیادت میں وفد کی فرخ خان سے ملاقات، خواتین ونگ کی سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد

0

اسلام آباد(اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے مرکزی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین ونگ محترمہ فرح خان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

۔وفد میں آزاد کشمیر مسلم لیگ کے نامزد صدر محمد شفیق ،مینارٹیز ونگ اسلام آباد کے صدر شہباز نار ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر ذیشان خان ،میڈیا کوآرڈینیٹر اوورسیز پاکستانی چیف ایڈیٹر روزنامہ نتھی نیوز افتخار نتھی شامل تھے ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یو کے ڈاکٹر شیخ شوکت علی نامزد صدر مسلم لیگ ازاد کشمیر محمد شفیق نے محترمہ فرح خان کو مسلم لیگ شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کو چادر پہنائی ،ان کی سیاسی خدمات کو سراتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے محترمہ فرح خان کو اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور 11 دسمبر کو وادی جنت آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ کے آفس کی افتتاحی تقریب کے متعلق بریف کیا تاریخی کامیاب اور پر وقار تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مسلم لیگی قیادت نے شرکت کی ۔

محترمہ فرح خان نے ڈاکٹرشیخ شوکت علی اور نامزد صدر ازاد کشمیر محمد شفیق کی کوششوں کو سراہا کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کی محرومیوں کو دور کریں گے ،نامزد صدر محمد شفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاءاللہ اس اعتماد پر پورا اتروں گا ،مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے وژن کو فروغ دوں گا ،وفاقی وزیر چودری سالک حسین اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی پالیسیوں کے مطابق پورے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ کو مضبوط بناؤں گا ،مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کا مقدمہ علاقائی وفاقی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لڑوں گا ۔محترمہ فرح خان نے محمد شفیق کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا پھولوں کا گلدستہ اور چادر پیش کرنے پر شیخ شوکت علی اور محمد شفیق کا شکریہ ادا کیا۔

مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد

Leave A Reply

Your email address will not be published.