بیجنگ :: چین کے صدر شی جن پھنگ نے تھونگلون کو لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔جمعرات کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی 12ویں کانگریس کا کامیاب انعقاد لاؤ پارٹی اور لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں لاؤ پارٹی اور عوام متحد رہیں، اپنی جدوجہد جاری رکھیں، لاؤ پارٹی کی 12ویں کانگریس میں طے کیے گئے تمام اہداف اور فرائض کو کامیابی کے ساتھ پورا کریں اور لاؤس میں سوشلسٹ نصب العین کا نیا منظرنامہ مسلسل تخلیق کریں۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین لاؤس تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ میں جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کر چین-لاؤس تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی کو مضبوط بنانے، اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کی جانب فروغ دینے کے لئے تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جائے ، نیز علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔
Trending
- مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے امریکہ نے ایران کے خلاف حملے روک دیے، ایران نے امریکی صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا
- کم جونگ اُن کی چینی عوامی رضاکار فوج کے شہداء کے مزار پر حاضری
- چین کے صنعتی اداروں کے منافع میں 18.7 فیصد نمایاں اضافہ
- فلموں کے ذریعے چین کی سیر: متنوع سیاحتی وسائل اور نئے سفری رجحانات نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد بڑھا دی
- مٹی سے تہذیب تک، جِنگ دہ زن کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت، باہمی ثقافتی سیکھ کی طاقت کی عکاس
- چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے مزید 2 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا
- چین، بین الاقوامی مینگروو مرکز باضابطہ طور پر فعال
- آزاد کشمیر: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے
- عالمی جونیئر اسکواش: مصر کے محمد زکریا کا نیا ریکارڈ، بھارت کی انہت سنگھ بھی چیمپیئن
- ہولی فیملی اسپتال میں نومولود بچی کا انگوٹھا کٹنے کا واقعہ؛ خاتون نرس ذمہ دار قرار